جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

‘ابھی پیٹرول، ڈیزل، گیس ، بجلی مزید مہنگے ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہے گا ہمیں کرنا پڑے گا، پیٹرول۔ ڈیزل، گیس ،بجلی مزید مہنگے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت 3.1 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس میں 7،8ارب ڈالر وہ ہیں جو ہم نے ڈپازٹ کی صورت میں لیے تھے جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں کھاتےداروں کے ڈالر بھی موجود ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم خسارے میں یہ بہت بڑا بحران ہے آئی ایم ایف کے علاوہ چارہ نہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں جوبھی سہولت لے سکتے ہیں لیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈاراورمفتاح اسماعیل اس جگہ پر لے آئے کہ آئی ایم ایف کےعلاوہ راستہ نہیں، دونوں نے پہلے آتے ہی واویلا مچا دیا،آئی ایم ایف کے پاس جانےمیں دیرلگائی۔

پی ٹی آئی دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 13.2ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائرموجود تھے، ہمارے آخری سال معیشت6 فیصد کی شرح سےترقی کررہی تھی ، مفتاح اسماعیل واویلانہ مچاتے توصورتحال الگ ہوتی۔

زرمبادلہ ذخائر سے متعلق شوکت ترین نے بتایا کہ 9ارب ڈالر6 ماہ میں گرگئے جس کی وجہ سے روپے کی قدر گری ، روپے کی قدرگرنے کی وجہ سےآئی ایم ایف بھی پیچھے ہٹ گیا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیرکی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا، دوست ممالک نے بھی قرضہ نہیں دیاسب نے آئی ایم ایف سے لنک کیا۔

اسحاق ڈار کے دعویٰ پر انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے آتے ساتھ ہی کہا کہ روپے کی قدر200 سے نیچے ہونی چاہیے اور آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کروں گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ ہی وجہ ہےآئی ایم ایف آج آپ کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے، امریکا اور اتحادیوں کے ساتھ ہیں تو آئی ایم ایف بھی مدد کرتا ہے۔

مالی خسارے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو 2 سے ڈھائی ٹریلین روپے مالی خسارے کا سامناہے، بجلی کی قیمت، ٹیکس اور پی ڈی ایل کی مدت میں خسارے کا سامناہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں جو35 روپے بڑھائے گئے یہ کچھ بھی نہیں ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ٹیکسز بڑھائیں گے اور سبسڈی ختم کرائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں