پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ویزے کا مسئلہ حل ہو گیا جس کے بعد انہیں بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی۔
آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’ انڈیا میں آرہا ہوں‘۔
عثمان خواجہ نے جہاز سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ ان روٹ کا پیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویزے کے مسائل کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے تاہم ان کی یوری ٹیم منگل کو بھارت روانہ ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے کھیلا جائے گا۔