اشتہار

پولیس لائنز سانحہ: وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کااجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا، جس میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج پشاورمیں نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سیاسی وعسکری قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں،گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ سمیت وزیراعظم آزادکشمیر،سیکیورٹی فورسز،پولیس حکام اوراعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پولیس لائنزکی مسجدمیں ہونیوالےدہشت گردی کےواقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا اور حملےکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل اپیکس کمیٹی دہشت گردی کے خاتمے اورعوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے اقدامات پر غورہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں کےپی پولیس اورسی ٹی ڈی کی تنظیم نوکامعاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

وزیراعظم نے ایپیکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصراور پرویزخٹک کو پہنچایا ، سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کواپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم نے سات فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلائی تھی ، جس کے لئے تمام قومی سیاسی قائدین کو شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

کل جماعتی کانفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو بھی بلایا گیا ہے۔

کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قومی قیادت مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر گفتگو کی جائے گی ایک مؤقف اپنانے پر بات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں