اشتہار

بلوچستان میں چرس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں چرس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برامد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں چرس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں وہاں سے چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جس فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا وہاں چرس کو تیار کرنے کے ساتھ اس کی پیکنگ کا کام بھی کیا جاتا ہے۔ فیکٹری سے 934 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اے این ایف نے بلوچستان میں ہی ایک اور کارروائی میں سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی سے 5 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی اور اے این ایف نے بحرین جانے والی فیملی سے 5 کلو آئس برآمد کرکے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جو سرگودھا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

کراچی ملیر کے قریب بھی اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں