لاہور : چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اختلاف کرنے والےکودشمن نہ سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا کو فعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سےپاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کومثبت رویوں اورتعمیری سوچ کے فروغ کیلئےاستعمال کریں اور جھوٹ پھیلانے والوں کوسچائی کاآئینہ دکھائیں۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی مریض نےوزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ،گالی اور گولی کوکلچر بنادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال کےسیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، اختلاف کرنے والےکودشمن نہ سمجھیں اور سائبر اسپیس پر ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔