اشتہار

چلی کے جنگلات میں بھیانک آگ، 13 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

سانتیاگو: چلی کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ پھیلتی جا رہی ہے، آتش زدگی کے باعث اب تک 13 ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 35 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں جنگلات کی آگ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، چلی حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ دہکتے شعلوں نے 14 ہزار ہیکٹر (35 ہزار ایکڑ) رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، سیکنڑوں مکانات خاکستر ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

مقامی حکام کے مطابق دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 310 میل جنوب میں واقع بایوبیو کے قصبے سانتا جوانا میں فائر فائٹر سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے، جب کہ لااراکانیا کے جنوبی علاقے میں ہنگامی مدد کرنے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ اور ایک مکینک ہلاک ہو گیا۔

چلی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق آگ 39 مقامات پر لگی ہوئی ہے، اور اس کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے اور شعلے اتنے بلند ہیں کہ آسمان سرخ ہو گیا ہے۔

سیکڑوں فائر فائٹرز فضا میں بلند ہوتے آگ کے شعلوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جنھیں 63 طیاروں سے مدد پہنچائی جا رہی ہے، حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لگی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں