اشتہار

کراچی : اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان مختلف علاقوں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا مین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے، ملزمان دوران واردات فائرنگ کر کے شہریوں کوزخمی کردیاکرتےتھے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں سلمان،یاسر،عبدالستار،یونس،سلمان اور یاسر عرف بگالی شامل ہیں ، ملزمان سے اسلحہ،20 موبائل فونز اور 3 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کےخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں