اشتہار

’شہباز دور میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسران کی ٹانگیں کانپتی تھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہباز دور میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسران کی ٹانگیں کانپتی تھیں پھر پنجاب کے ہر دفتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئیں۔

نارووال میں قلعہ احمد میں نئے نادرا آفس کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کےلوگوں کا بدترین استحصال کیا گیا بزدار نکلا تو اسے بٹھا دیا گیا جس کوعمران خان سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا کیا یہ پنجاب کے لوگوں سےعمران خان نےانتقام نہیں لیا عمران اب کس منہ سے پنجاب کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 22مارچ کو پاکستان کرکٹ ٹیم نارووال اسپورٹس اسٹیڈیم میں میچ کھیلےگی دنیا دیکھے گی مسلم لیگ ن کھیلوں کے میدان آباد کرنے والی جماعت ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا کرکٹر ہوں وہ کھیلوں کے میدان اجاڑنے والا کپتان تھا عمران خان کو دنیا میں حماقت کا نوبل انعام ملنا چاہیے ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں اپنے ہاتھوں اپنی دونوں حکومتوں کوذبح کر دیا اس نے پنجاب کےعوام کوخودہی آزادی دےدی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں