تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد : سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زرداری،شریف خاندان نےہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں، تحریک انصاف ایک عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے، ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ وفاق کوجوڑکررکھا، موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت عروج پرپہنچ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت معیشت کا بیڑاغرق کر چکی،عوام نالاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری، شریف خاندان کے پیسے اور جائیدادیں بیرون ممالک ہیں، یہ لوگ پاکستان میں صرف حکمرانی کرنے آتے ہیں، حکمرانوں پرکرپشن، منی لانڈرنگ الزامات ہیں،ان کااپنا مفادہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں صرف ملکی مفاد پراختلاف ہے، عمران خان کا مؤقف ہے ملک کا پیسہ چوری کرنیوالے خیر خواہ کیسےہوسکتےہیں؟

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واحد پاکستانی رہنما ہیں جن کی افغان قیادت عزت کرتی ہے، تحریک انصاف حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا۔

انھوں نے حکومت پر روز دیا کہ ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں پر اعتماد کرنا ہو گا، معاشی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا اور آئی ایم ایف سے بھی بہتر معاملات طے کرنے ہونگے۔

Comments

- Advertisement -