تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نااہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کردیا، عمر سرفراز چیمہ

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دس ماہ سے ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ مسلط ہے، ملک کی جو حالت ہے یہ انکی نالائقی اورنااہلی کا نتیجہ ہے، دس ماہ میں نااہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم تاریخ کابد ترین بحران کا سامنا کررہی ہے،عمران خان کی مخالفت میں یہ لوگ پنجاب دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہوئے چوبیس دن ہوچکے مگر الیکشن کمیشن اور گورنرز نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا ہے، مقررہ وقت پر الیکشن کا اعلان نہ کرکے وہ آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

عمرسرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قائدین اورورکرز پر جھوٹے مقدمات درج کیےجارہےتھے، بجائےمزاحمت کہ چیئرمین عمران خان نےجیل بھرو تحریک کا اعلان کیا، وفاقی حکومت بند گلی میں جاچکی ہے،ہم ملک میں نہ خانہ جنگی اورنہ ماردھاڑ کی سیاست چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -