اشتہار

کچا پپیتا کھائیں، موذی مرض سے نجات پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

پپیتا کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مکمل غذا کہا جاتا ہے، یہ پھل جتنا زیادہ پکتا جاتا ہے اتنا ہی اس میں وٹامن کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیا کچا پپیتا عام انسان کے ساتھ ساتھ شوگر مریضوں کے لئے کتنی افادیت رکھتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کچے پپیتے میں وٹامن بی اور سی، پوٹاشیم ، فائبر، آئرن اور میگنیشیم سمیت فائبر وافر مقدار میں پایاجاتا ہے۔

- Advertisement -

یہی وجہ ہے کہ کچا پپیتا شوگر مریضوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں، یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے، یہ معدے کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر مریض کچے پپیتے کو آلو کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طب کی دنیا میں انقلاب، آواز سے کینسر کا علاج ہوسکتا ہے!

اس کے علاوہ کچے پپیتے میں موجود فائبرین انسانی جسم میں خون جمنے سے روکتا ہےجس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا امکان نہایت کم ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو کچا پپیتا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پپیتے اور اس کے بیجوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

کچھ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سات دن تک پپیتا اور اس کے بیج استعمال سے پیٹ کے کیڑوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں