اشتہار

ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کی 3 روز قبل پیش گوئی ، ڈچ سائنسدان کی ٹویٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈچ سائنس دان کی جانب سے تین روزقبل ترکیہ اور دیگرملکوں میں زلزلے کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی ، سائنسدان نے کہا تھا کہ اس خطے میں 7.5شدت کا زلزلہ آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اموات 4000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

زلزلے سے عمارتوں اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، 1939 کے بعدترکی میں آنے والی یہ سب سے بڑی آفت ہے۔

- Advertisement -

ترکیہ میں زلزلے کے بعد ڈچ سائنسدان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ٹویٹ وائرل ہوئی، جس میں اس نے خطے میں ایک بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

فرینک ہوگربیٹس نے 3فروری کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جلد یا بدیر جنوب وسط ترکیے ، شام، لبنان اور اردن میں 7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کے زلزلے کی پیش گائی تین دن بعد ہی سچ ثابت ہو گئی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز انتہائی تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 4 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ گھنٹوں بعد ترکیہ ک علاقے البستان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں