18.7 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

گھر میں تیار مشروب جو متلی اور قے میں آرام دے

اشتہار

حیرت انگیز

متلی اور قے کی کیفیت محسوس ہونا عام بات ہے جس کے لیے ہر وقت کوئی دوا لینا غیر ضروری ہے، تاہم اس سے نجات کے لیے گھریلو ٹوٹکے آزمائے جاسکتے ہیں۔

متلی اور الٹی کی یہ کیفیت کبھی موشن سیکنس کے سبب بھی ہوسکتی ہے، یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں دوارن سفر الٹیاں ہونے لگتی ہیں۔

اس کے علاوہ حمل کے دوران صبح کے وقت الٹیاں ہونا بھی عام ہے، اسی طرح کچھ لوگوں کو کسی بو کی صورت میں، اسٹریس، بلڈ پریشر کم ہونے اور ہیضے (ڈائریا) میں بھی متلی اور قے کی اس کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بہت زیادہ بے آرام کرتا ہے۔

- Advertisement -

اس طرح جسم میں پانی کمی ہونے لگتی ہے جو مزید کئی بیماریوں کاسبب بنتی ہے، ایسی کیفیات میں معالج کے نسخے اتنے کارآمد ثابت نہیں ہوتے جتنے گھریلو ٹوٹکے فائدہ پہنچاتے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ یہ نسخے اور مشروبات جن اجزا سے تیار کیے جاتے ہیں وہ سب ہی گھر میں موجود ہوتے ہیں اور مضر اثرات سے پاک ہوتے ہیں، اور دیکھا بھی یہی گیا ہے کہ لوگ ان کیفیات سے نجات کے لیے گھریلو علاج کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

یہاں پر متلی اور قے سے نجات کے لیے ایک بہترین مشروب کی ترکیب بتائی جارہی ہے جو آپ کو متلی اور الٹیوں سے نجات دے کر آرام پہنچائیں گی۔

اجزا

ناریل کا پانی: آدھا کپ

اورنج جوس: آدھا کپ

لیموں کا رس: آدھا چائے کا چمچ

شہد: 1 کھانے کا چمچ

نمک: چٹکی بھر

ترکیب

ان تمام اجزا کو مکس کر کے دن میں ایک بار استعمال کریں، الٹی اور متلی کی ان کیفیات سے نجات مل جائے گی۔

بلڈ پریشر اور ذیابیطس مریض اسے استعمال نہ کریں اور جن حاملہ خواتین میں بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے الٹیاں ہوتی ہیں، وہ بھی اسے استعمال سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں