ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ اور مشہور ڈانسر نورا فتیحی کو فلم انڈسٹری میں گزارے تلخ دنوں کی یاد آگئی۔
نورا فتیحی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے ماڈلنگ، گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں بہت کم وقت میں نام بنایا جبکہ حال ہی میں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی آفیشل میوزک ویڈیو کا بھی حصہ رہیں۔
ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ آڈیشنز بہت تکلیف دہ ہوتے تھے کیونکہ شروع کے دنوں میں میں ہندی سیکھ رہی تھی۔
نورا فتیحی نے بتایا کہ لوگ میرے چہرے پر ہنستے تھے اور میں رکشے میں بیٹھ کر روتی تھی جس پر ڈرائیور پوچھتا تھا کہ ’آپ ٹھیک تو ہیں؟‘
متعلقہ: سکیش نے نورا فتیحی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے
’ایک ڈائریکٹر نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کرنے آئی ہو؟ اس پر میں نے کہا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میرا خواب ہے۔ میں ایک پرفارمر بن کر لوگوں کو خوش کرنا چاہتی ہوں لیکن ڈرائیکٹر نے کہا کہ انڈیا سے واپس چلی جاؤ۔‘
مشہور ڈانسر نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا کیونکہ میں مراکش سے ہوں اور ہندی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، عرب لوگ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کاجول اور مادھوری ڈکشت کو کافی پسند کرتے ہیں۔
نورا فتیحی انڈیا میں نہ صرف میوزک ویڈیوز بلکہ اب فلموں میں بھی اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کی نمائندگی کی۔