اشتہار

ترک حکام کی مصروفیات، وزیراعظم کا دورہِ ترکیہ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ترک حکام کی مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم میاں شہبازشریف کا دورہِ ترکیہ منسوخ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکل ترکیہ روانہ ہونا تھا تاہم ترک حکام کی مصروفیات کی وجہ سے دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

بدترین زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی نقصان پر ترک عوام سے اظہارِ ہمدردی کے لیے وزیراعظم نے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ پر جانا تھا۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے المناک جانی نقصان پر برادر ترک عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی ترک صدرکوامدادی سرگرمیوں میں ہرممکن مددکی پیشکش کی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پرتمام دستیاب وسائل کومتحرک کررہےہیں، تربیت یافتہ اربن سرچ اینڈریسکیوٹیموں کوروانہ کیاجارہاہے، فوری امدادی کوششوں سمیت بحالی اورتعمیرنوکےمراحل میں کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں