تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ان حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں کی تھی ملک کے جو حالات ہیں ان میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔ سیاسی لوگوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، پہلے ان کے خلاف شواہد جمع کیے جائیں اور پھر سزا دلوانی چاہیے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دعویٰ تھا میں احتساب کروں گا۔ 4 سال ہو گئے ہم عدالتوں میں ہیں، آج تک کیس چلا ہی نہیں۔ جس عدالت م یں کیس تھا وہاں جج ہی تعینات نہیں تھا۔ فواد حسن فواد کو بغیر کسی چارجز کے حراست میں لیا گیا۔ چارجز میں کوئی حقیقت نہیں تھی اس کے باوجود وہ 16 ماہ جیل میں رہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے اور آج نیب کراچی میں، زندگی ایسی گزر رہی ہے۔ لوگ 5 ،5 سال سے جیلوں میں ہیں جب تک نیب رہے گا تب تک ملک کے معاملات نہیں چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں کی تھی، جو ملک کے حالات ہیں کون وزیراعظم بننا چاہے گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسمبلی ختم ہونے پر 90 روز میں انتخابات کروانا ہے۔ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے۔ معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -