تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ترکیہ اور شام زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 9800 سے تجاوز کرگئی

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک 7 ہزار 109 افراد اس زلزلے سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے دو روز کے دوران 7840 افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے اور یہ آپریشن ابھی جاری ہے۔

اُدھر شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 750 تک جا پہنچی ہے اور 2400 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے زلزلے سے دونوں ممالک میں 20 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 654 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ترکیہ اور شام زلزلہ، کئی بچوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ اور شام میں اس زلزلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور بین الاقوامی امداد دونوں ممالک میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -