تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

ویڈیو: ترکیہ اور شام زلزلہ، کئی بچوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے جہاں اب تک ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے وہیں ملبے سے درجنوں بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح قیامت خیز زلزلہ آیا جس نے ہزاروں سوئے ہوئے افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ ان ممالک میں اموات 8 ہزار کے ہندسے کو چھو چکی ہے اور لاشیں نکلنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

تاہم کہتے ہیں نہ کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ تو قدرت کے کرشمے کے مظاہر اس بڑی آفت کے دوران بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جہاں اب تک درجنوں بچوں کو ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں کے نیچے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔

امدادی سرگرمیوں اور قدرت کے کرشموں کا اظہار کرتی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں بچوں کو سخت جدوجہد کے بعد ملبے سے زندہ سلامت نکالنے جانے کے دل دہلا دینے والے مناظر نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔۔ چیختے پکارتے ننھے پھول اس ناگہانی آفت میں اپنے حواس کھو بیٹھے۔ ریسکیو ورکر بچوں کو زندہ نکالنے پر نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے۔

ترکیہ کے صوبہ حاطے میں ریسکیو اہلکاروں نے 45 گھنٹے کی جِدوجہد کے بعد ننھے بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔ ریسکیو کرنے کے بعد امدادی کارکن بچے کو بوتل کے ڈھکن سے پانی بھی پلاتا رہا
شام میں تباہ ہونے والی ایک عمارت میں 17 گھنٹے سے ملبے تلے دبی شامی بچی اپنی چھوٹی بہن کی ڈھال بن گئی اور اس کے سر کو زخمی ہونے سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے تلے دبی شامی بچی اپنی چھوٹی بہن کے سر کو اپنے ہاتھ پر رکھے اور اسے اپنے سینے سے لگائے ہوئے ہے۔ دونوں بہنیں ایک بڑے بلاک کے نیچے دبی تھیں اور حرکت کرنے سے بھی قاصر تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ شامی بچی اپنی چھوٹی بہن کو حوصلہ دیتی رہی۔

ریسکیو ٹیم جب موقع پر پہنچی تو امدادی ٹیم کے ایک اہلکار نے شامی لڑکی کو باتوں میں لگایا تاکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک انہیں اطمینان دلایا جا سکے۔ اہلکار نے اس سے چھوٹی بہن کے کھلونوں کے بارے میں پوچھا؟ اس موقع پر ملبے تلے دبی شامی لڑکی نے ریسکیو اہلکار سے کہا کہ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں۔ میں زندگی بھر آپ کی خدمت کرتی رہوں گی۔‘

مقامی میڈیا اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لڑکی اور اس کی بہن کو زلزلے کے 17 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا۔

 

اسی طرح سوشل میڈیا پر شام میں حلب کے علاقے جندریس میں ملبے تلے دبی ایک بچی کو نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی جو بے ہوش تھی۔ ریسکیو اہلکار نے بچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمہارے بابا یہاں ہیں۔ یہ سنتے ہی بچی کے اندر حرکت پیدا ہوئی اور وہ بلا ارادہ دیکھنے لگی۔ گھنٹوں ملبے تلے دبے رہنے سے بچی کے پورے چہرے پر مٹی لگی ہوئی تھی۔

شام میں ہی زلزلے کے 24 گھنٹے کے بعد ایک 5 منزلہ منہدم عمارت کے ملبے تلے دبے شخص کو بھی زندہ نکال لیا گیا تھا۔

Comments