تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کرن جوہر کی فلم کی وجہ سے رونیت رائے کس اہم ہالی ووڈ فلم سے محروم رہ گئے؟

معروف بالی ووڈ اداکار رونیت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مشہور ہالی ووڈ فلم ’زیرو ڈارک تھرٹی‘ سے اس لیے محروم رہے کیوں کہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں مصروف ہو گئے تھے۔

بھارتی ٹی وی ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے مشہور رونیت رائے کو آج بھی اس بات کا رنج ہے کہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کی ہالی وڈ فلم میں کام کرنے سے محروم رہ گئے۔

رونیت رائے کو 2012 کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کی پیشکش کی گئی تھی، جس کی ہدایت کاری کیتھرین بیگلو نے کی تھی، جو بہترین ہدایت کار کا اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔

اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن پر بنی فلم کے لیے رونیت رائے کو اس طرح پیشکش کی گئی کہ فلم کے کردار کے لیے ان کا آڈیشن بھی نہیں لیا گیا، فلم بنانے والوں نے ان کا کام دیکھا تھا اور وہ ان کی اداکاری کی مہارت سے اتنے متاثر ہوئے کہ انھوں نے ان سے رابطہ کیا۔

تاہم رونیت رائے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے پہلے ہی وعدہ کر چکے تھے، جس کی وجہ سے وہ ہالی ووڈ کی فلم نہ کر سکے۔ رونیت رائے نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فلم کی ٹیم سے رابطہ بھی کیا، لیکن انھوں نے شیڈول تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

دی کپل شرما شو میں رونیت رائے نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہالی ووڈ میں لوگ میرے لیے اپنی تاریخیں دوبارہ طے نہیں کرتے، اس لیے مجھے یہ فلم چھوڑنی پڑی۔

Comments

- Advertisement -