تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

بھارت میں 7 سالہ بچی کے قاتل کو سزائے موت

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 7 سالہ معصوم بچی ماہ نور کے قتل میں ملوث شخص کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ماہ قبل شہر اندور میں قاتل شخص گلی میں کھیلتی بچی کو غلط ارادے سے اٹھا کر اپنے گھر کے اندر لے گیا جس پر علاقہ مکین فوراً حرکت میں آگئے۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے اس شخص کے گھر کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور بچی کو بچانے کے لیے دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

مجرم نے گھبراہٹ میں معصوم ماہ نور کو چاقو سے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتی ہی موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے قاتل کو تمام ثبوتوں کے ساتھ مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا سنا دی۔

Comments

- Advertisement -