جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ آج ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں جائیں گے اور وہاں انشا اللہ ہمارا اپوزیشن لیڈر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کی تکریم سب کو کرنا پڑے گی، یہ ہائیکورٹ کا آرڈر ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جس طرح ہمارے اراکین کے استعفے قبول کیے گئے وہ غیر قانونی ہے اور ہائیکورٹ نے ہمارے اس موقف کی تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں جائیں گے اور اس فورم پر اب انشا اللہ ہمارا اپنا لیڈر آف دی اپوزیشن ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس پر عملدرآمد سے روک دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا اور وہ اس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے کورم نہ پورا ہونے پر اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں