تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بچپن میں کرکٹ کھیلنے پر ابو سے مار پڑی، نسیم شاہ

قومی کرکٹر بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، ایک سے دو بار ابو کی مار بھی پڑی، لیکن کرکٹ کا شوق اتنا تھا کچھ فرق نہیں پڑتا تھا۔

کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے میرے والد مسجد لے جاتے تھے لیکن مسجد پہنچنے کے بعد جب والد کو یقین ہوجاتا کہ ہم مسجد میں ہیں تو ہم بیگ اٹھا کر کرکٹ کھیلنے  بھاگ جاتے تھے۔

نسیم نے کرکٹ کھیلنے کے شوق سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے دنوں میں بھی رات گئے دیر تک کرکٹ کھیلتے تھے اور چھت سے کود کر گھر آتے جاتے تھے، ایک سے دو بار ابو کی مار بھی پڑی کہ سحری تک گھر سے باہر کیوں رہتے ہو لیکن کرکٹ کا شوق اتنا تھا کچھ فرق نہیں پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں گاؤں میں ٹیپ بال سے  کرکٹ کھیلتا تھا، پھر کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ آپ اتنا اچھا کھیلتے ہوں تو آپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جب میں  ہاسٹل آیا تو مجھے اردو بھی نہیں آتی تھی، ہاسٹل میں شہر کے باہر سے آنے والے لوگ چالاک ہوتے ہیں، انہیں سب پتا ہوتا ہے، میں چھوٹے علاقے سے تھے اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔

Comments

- Advertisement -