اشتہار

کےالیکٹرک کیلیے بجلی قریباً 11 روپے سستی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے بجلی صارفین کےلیےاچھی خبر ہے کہ کےالیکٹرک کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسےفی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کےالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 10 روپے26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد 10 روپے 80 پیسےفی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق ایک ماہ کیلئےہوگا۔ کےالیکٹرک کےلائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔

زرعی صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں