پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

احتجاج کیس، عمران خان کی ضمانت میں 27 فروری تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی ضمانت میں 27 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 27 فروری تک توسیع کر دی ہے اور انہیں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے موقع پر عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ جب کہ مقدمے کے مدعی اور ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

عمران خان کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے پر عدالت نے استفسر کیا کہ ابھی بھی آپ نے لکھا ہے کہ 25،20 روز لگیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ہے، انہیں ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی اسی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، اگر کہتے ہیں تو وہ ویڈیو لنک سے حاضری کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس عام شہری بھی آتا ہے ہم چاہتے ہیں ہر کسی کے ساتھ ایک طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔ عبوری ضمانت کی درخواستوں کیلیے روزانہ شہری ہمارے پاس آتے ہیں۔ یہاں ایسی مثال نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی عام آدمی کہے کہ اس کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی میری بھی لگائیں۔

اس موقع پر مقدمے کے مدعی اور ن لیگی رہنما محسن رانجھا نے کہا کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن آج تک پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اگر یہ صورتحال ہے تو پمز کا میڈیکل بورڈ بنا دیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ لیگی رہنما اور مقدمے کے مدعی محسن شاہ نواز رانجھا کی پمز کا بورڈ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا تحریری بیان آیا نہ ہی شامل تفتیش ہوئے جب کہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں پیش ہونا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں