ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’’جاسوس غبارے‘‘ کیا ہیں اور اسے کب سے استعمال کیا جارہا ہے؟ دلچسپ حقائق جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اگر ماضی میں دیکھا جائے تو غباروں کے ذریعے جاسوسی کرنے کی ایک لمبی تاریخ ہے اور آج بھی اس کی مدد سے جاسوسی ممکن ہے۔

جاسوسی غبارے کے بارے میں ان چند دنوں میں آپ لوگوں نے تو سنا ہی ہوگا، کیوں کہ گزشتہ دنوں امریکا نے کہا تھا کہ اس نے چین کی جانب سے ان کے حساس مقامات پر ایک جاسوسی غبارے کو تباہ کیا ہے۔

تاہم امریکا کے اس الزام پر چین کا کہنا تھا کہ وہ ان کا ہی غبارہ تھا جو موسمیاتی  ڈیٹا جمع  کرنے کیلئے فضا میں چھوڑا گیا تھا۔

- Advertisement -

جاسوسی غبارہ تباہ کرکے بتادیا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں، جوبائیڈن

 جبکہ امریکا کا دعویٰ تھا کہ یہ غبارہ جاسوسی کے مقاصد سے چین کی جانب سے امریکا کے حساس مقامات کی  نگرانی کیلئے امریکی فضائی حدود میں بھیجا گیا تھا۔

بعدازاں ہفتے کے روز ایک امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے اُس جاسوسی غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا۔

پھر امریکی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ چینی غبارے میں نصب ڈیوائس کی تلاش جاری ہے جس کے مطالعے اور مشاہدے کے بعد چین کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے کچھ کہا جا سکے گا۔

دوسری جانب چین کی جانب سے اسے امریکا کا ’’اوور ری ایکشن‘‘ اور سیاسی صورتحال کو مزید گرداب کی بھینٹ چڑھانے والی ’’بین الاقوامی آداب‘‘ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومتیں نظرداری یا نگرانی کیلئے غباروں کا استعمال کیوں کرتی ہیں؟

ہائی ٹیک سائنسی اوزاروں سے لیس قدیم غباروں کے استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی آف کولاراڈو بؤلڈر کے ائیرو اسپیس انجینئرنگ سائنسز شعبے کے پروفیسر این بائڈ کا کہنا ہے کہ عام طور پر  یہ غبارے موسمیاتی پیٹرنز کے مطالعے کیلئے فضا میں چھوڑے جاتے ہیں۔

ماہر پروفیسر کا کہنا تھا کہ ان کی سمت اور سفر کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ’گائیڈنگ اپریٹس‘ بھی نصب ہوتے ہیں، لیکن جاسوسی کیلئے ان کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جاسوسی کے نقطہ نظر سے سیٹلائٹ صرف مخصوص طریقہ کار کے تحت اوپر کی سطح سے ہی چیزوں کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن یہ غبارے بلکل نچلی سطح پر گردش کرتے تیز رفتار سیٹلائٹس کے مقابلے میں بھی چیزوں کی مزید گہری اور صاف تصاویر سمیت واضح معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ایک تیز رفتار سیٹلائٹ 90 منٹ کے دورانیے میں دنیا کا چکر لگا لیتا ہے۔

جاسوس غباروں کی تاریخ کیا ہے؟

غباروں کے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے کی سب سے پرانی مثال انسویں صدی میں ملتی ہے جب فرانس کی جانب سے 1859 کی فرانکو آسٹرین جنگ کے دوران غبارے کو اس پر سوار عملے کے ذریعے جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا۔

اس کے فوری بعد 1861 سے 1865 تک ہونے والی امریکی خانہ جنگی (کے دوران بھی غباروں پر سوار عملے کے ذریعے انہیں جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران جاسوسی کیلئے ان غباروں کا استعمال کرنا بہت عام سا ہوگیا، جنگ کے بعد جاپانی افواج کی طرف سے امریکی سرزمین پر آتشیں بم گرانے کیلئے بھی ان غباروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

 ان حملوں میں جاپانی افواج اپنے دفاعی ٹارگیٹز کو تو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے تھے البتہ کچھ سویلین ان دھماکوں میں مارے گئے  اور ایک غبارہ اوریگون جنگلات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں