16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے اسپنر باؤلر رویندرا جڈیجا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ رویندرا جڈیجہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔

- Advertisement -

جڈیجا کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بال ٹمپرنگ قرار؟

یہ واقعہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 46ویں اوور میں پیش آیا، جب جڈیجا نے میدان میں موجود امپائروں سے اجازت لیے بغیر میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی۔

جڈیجا فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد کرکرکٹر نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔

آن فیلڈ امپائر نتن مینن اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر مائیکل گف اور چوتھے امپائر کے این اننت پدمنابھن نے یہ الزام عائد کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں