بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہولناک تباہی ، اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں تاہم اب بھی ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے کے بعد ہر طرف تباہی کے منظر ہے ، ایک ہفتے بعد ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ فی الحال نہ تھم سکا۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں مرنیوالوں کی تعداد 29 ہزار605 اور شام میں 4500 سے زائد ہوگئی۔

تباہ کن زلزلے سے ترکیے میں اسی ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں اور دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ سترہ سو سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب جہاں ایک ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی امید یں دم توڑتی جا رہی ہیں وہیں اب کچھ خوش نصیبوں کو اندہ نکالا جا رہا ہے۔

ہولناک زلزلے کے چھ روز بعد دوماہ کے ننھے بچے کو زندہ ریسکیوکر لیا گیا، بچے کی رونے آواز نے لوگوں کے دل دہلا دیئے تاہم ننھی جان کو ایک خراش تک نہ آئی۔

چھ روز ملبے تلے دبے نوجوان کو لبے سے نکالا گیا تو اس نے تلاوتِ قرآن پاک شروع کر دی۔

پاکستانی ریکسیو ٹیم نے ایک سو اڑتیس گھنٹے بعد ایک پندرہ اور ایک ستری سالہ لرکے کو زندہ نکال لیا، جس کے بعد پاکسان زندہ باد، تکبیر اور اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ریسکیو اہلکاروں نےغازی انتپ کے علاقے سے باپ اور جوان بیٹی کو ملبے سے نکالا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں