ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطان مدمقابل آئیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں گزشتہ سیزن کا اختتام ہوا تھا یعنی پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑی آج کے میچ کے لیے پُرجوش ہیں تاہم پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا
تصویر میں شاہین شاہ کے عقب میں پروں کو لگایا گیا ہے جس کے آگے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کھڑے ہیں،جس سے یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ شاہین پی ایس ایل میں اپنی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔
About time to Spread those wings! 🦅#QalandarHum #HBLPSL8 pic.twitter.com/oMNvjYQ8vY
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 13, 2023
واضح رہے کہ دونوں ٹیم کے آمنے سامنے ہونے سے پہلے ملتان میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان نے نامور و معروف گلوگار پرفارم کریں گے۔