منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سے رنگ جمائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ آج سے نگ جمائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شائقین کرکٹ کی بے چینی اور انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا رنگا رنگ اور سنسنی خیز لمحات سے بھرپور میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ٓغاز ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ گلوکار ساحر علی بگا، عاصم اظہر فارس شفیع، عائمہ بیگ اور شائے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور پی ایس ایل سیون کی دوسری فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز ٹکرائیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی، اس تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا جس میں ٹی وی شائقین کو کرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے خوبصورت اور دیدہ زیب گرافکس دکھائی دیں گے۔

افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے فضاء میں تصاویر بنائی جائیں گی، ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔

آج سے ایک ٹرافی کے حصول کے لیے 6 ٹیمیں میدان میں ہوں گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام ٹیمیں مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

پی ایس ایل میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گی۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔

میگا ایونٹ میں ساتھ کھیلنے والے مدمقابل آئیں گے تو غیر ملکی کرکٹ اسٹار بھی رنگ جمائیں گے۔ پی ایس ایل میں کھلاڑی اور پرجوش شائقین سب ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ملتان میں بھی کرکٹ شائقین کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ تمام ٹکٹ پیشگی فروخت ہوچکے ہیں اور 30 ہزار گنجائش والا اسٹیڈیم آج تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

تو میدانوں کے ساتھ اے اسپورٹس پر سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے ہوجائیں تیار کیونکہ مقابلے ہوں گے شاندار۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں