16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

"منی بجٹ کیلئے آرڈیننس کا فیصلہ کب ہوگا؟”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آرڈیننس جاری کردیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہوگا۔ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو ایم ای ایف پی کا مسودہ بھجوا دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کل تک وزارت خزانہ حکام کو دوبارہ جواب دے گا، آئی ایم ایف ایم ای ایف پی مسودے کا جائزہ لے کر واپس بھیجے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلزٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ ہوسکتا ہے، سیلزٹیکس مختلف کیٹگریز میں بڑھانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیشرفت کا قوی امکان ہے، 170ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل آرڈیننس کے ذریعے ہوگا، سینیٹ اجلاس کی وجہ سے ابھی آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا، صدارتی آرڈیننس چار ماہ کیلئے نافذالعمل ہوگا۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی اس میں مزید ایک سو بیس دن توسیع کی منظوری دے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں