جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

حکومت اور ان کے ہمدرد الیکشن نہیں کرانا چاہتے،اسدعمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےاورآئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، انہیں خبردار کررہے ہیں کہ آئین سے انحراف سے بچنے کیلئےالیکشن کمیشن فوری پنجاب میں الیکشن کا اعلان کرے۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ آئین کے تحت ہی تمام قوانین بنتے ہیں اگر آئین کو ہی توڑاجائے تو اس سے بڑا جرم کوئی نہیں یہ جو کام کیا جارہا ہے آئین سے انحراف کے برابر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے دوٹوک کہا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے ملکر تاریخ کا اعلان کرے،لاہور ہائی کورٹ کےفیصلے کوچار دن گزر چکے یہ حکومت الیکشن نہ کرانے کیلئےہرحربےاستعمال کرنےکوتیارہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہوچکا،جس خطرے کے بارے پہلے کہہ رہے تھے اب قوم کے سامنے آرہاہے،حکومت اور ان کے ہمدرد الیکشن ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے، ان کو پتہ ہے کہ عمران خان الیکشن بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں