جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے صرف میری مخالفت میں بڑا منصوبہ برباد کر دیا، پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے صرف میری مخالفت میں آئی ٹاور جیسا عوامی فلاح کا بڑا منصوبہ برباد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے عبدالستار اعوان، رضوان رحمت وڑائچ اور دیگر نے ملاقات کی جس میں قانونی وسیاسی معاملات اور منی بجٹ پر گفتگو کی گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن 90 دن میں ہی ہوں گے اور عوام ایک ہی بار الیکشن میں ن لیگ کے سب مظالم کا جواب دے دیں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن سے فرار کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے۔

رہنما ق لیگ نے مریم نواز جانب سے آئی ٹی ٹاور منصوبے کو شہباز شریف سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نالائقی چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا نہ لیں اور اپنا ریکارڈ درست کرلیں۔ آئی ٹی ٹاور منصوبہ شہباز شریف نے نہیں بلکہ میں نے بنایا تھا۔ اس آئی ٹی ٹاور کو پورے ایشیا میں آئی ٹی حب بننا تھا اور لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملنا تھا لیکن شہباز شریف نے میری مخالف میں اس عوامی فلاحی منصوبے کو برباد کردیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ٹی سیکٹر میں سب کامیاب اسکیمیں میری دی ہوئی ہیں۔ اس میں شہباز شریف کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے عوام کو مہنگائی اور نوجوانوں کو صرف بیروگاری کے تحفے ہی دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ ان کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے۔ سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں