ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو بڑا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دے دیا، جج نے بیان حلفی اور پٹیشن سے متعلق وضاحت بھی طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے بیان حلفی اور پٹیشن پر دستخطوں میں فرق پر وضاحت طلب کرلی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ عدالت مکمل سیکیورٹی دے عمران خان پیش ہوجائیں گے۔

جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے دریافت کیا کہ آپ عمران خان کو کب پیش کریں گے؟ ہم پیرکا دن رکھ لیتے ہیں، آپ انہیں پیش کردیں، آئی جی سے آپ کی میٹنگ کرا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگجانی تھانہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ساڑھے چھ بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

ساڑھے چھ بجے تک عمران خان لاہور پائی کورٹ میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں