17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سوارا بھاسکر نے سماجی کارکن سے شادی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ سوارا بھاسکر سماجی کارکن فہد احمد کے ساتھ اپنی خفیہ شادی کو بلآخر منظرِ عام پر لے آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہینڈلز پر فہد احمد کے ساتھ یادگار لمحات کی تصاویر ایک ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کی اور شادی کا اعلان کیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ دور دور تک کسی چیز کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن وہ بالکل آپ کے پاس ہوتی ہے۔ میں اور وہ محبت کی تلاش میں تھے۔ پہلے ہماری دوستی ہوئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پا لیا۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: سوارا بھاسکر کو دھمکی آمیز خط موصول

علاوہ ازیں سوارا بھاسکر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم نے رواں سال 6 جنوری کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت عدالت میں شادی کی۔

سوارا بھاسکر تو کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم فہد احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور اکثر سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں