شہیدِ صحافت ارشد شریف کی فیملی نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ کو وکیل مقرر کر لیا۔
اس حوالے سے شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کردی۔ ارشد شریف فیملی کی طرف سے قانونی محاذ پر شوکت عزیز صدیقی ایڈوکیٹ کیس کی پیروی کریں گے۔
آج ارشد شريف کی والدہ مُحترمہ اور فيملی کے ديگر افراد سے اُن کے گھر مُلاقات کی اور مُقدمہ کے حوالہ سے تفصيل کے ساتھ بات ہوئی، خاندان کے تمام افراد نے مُکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مُقدمہ کی پيروی کے ساتھ مُقدمہ کی بابت ہر قسم کا فيصلہ کرنے کا اختيار تفويض کيا، الحمداللہ
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 16, 2023
اپنے ٹوئٹ میں شوکت عزیز صدیقی نے لکھا کہ آج ارشد شريف کی والدہ مُحترمہ اور فيملی کے ديگر افراد سے اُن کے گھر مُلاقات کی جس میں مُقدمہ کے حوالہ سے تفصيل کے ساتھ بات ہوئی۔
شوکت عزیز صدیقی نے لکھا کہ ارشد شریف کے خاندان کے تمام افراد نے مُکمل اعتماد کا اظہار کیا ارشد شریف فیملی نے مُقدمہ کی پيروی کے ساتھ مُقدمہ سے متعلق مکمل اختيار تفويض کيا۔