بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

طلبا کی کار ریسنگ کا خوفناک انجام، خاتون جان سے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کار ریسنگ کے خوفناک انجام کا ایک اور درناک واقعہ پیش آگیا جس میں نوجوانوں کی خطرناک ڈرائیورنگ کا شوق ایک جان لے گیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع ایک چونکا دینے والے واقعہ رونما ہوا جس میں ایک خاتون کی جان اس وقت چلی گئی جب اس کے اسکوٹر کو کار ریسنگ میں مصروف فور وہیلر نے ٹکر مار دی۔

یہ حادثہ آئی سی ایف اے آئی بزنس اسکول کے طلباء کی کار ریسنگ کا نتیجہ تھا۔ حادثہ نارسنگھی روڈ پر پیش آیا جہاں طلباء کاروں کے ساتھ ریس لگارہے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق آئی سی ایف اے آئی کالج کے دو طلباء گروپوں نے نارسنگھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کار ریسنگ کی۔ "ایک کار نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی اسکوٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس نے دو طالب علموں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں