23.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ملک میں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری آج سے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری آج سے شروع ہوگئی ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس میں شہری گھر بیٹھے اپنی خود شماری کرسکیں گے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خود شماری کا عمل آج 20 فروری سے شروع ہو کر 3 مارچ تک جاری رہے گا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خود شماری میں شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کرا سکتے ہیں۔ اس کے لیے شہری کو رجسٹرڈ موبائل سے خودشماری پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے مطابق خودشماری کا یہ عمل 3 مارچ تک جاری رہے گا جب کہ یکم مارچ سے یکم اپریل تک عملہ گھر گھر جا کر ڈیجیٹل مردم شماری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری، 10 بڑے شہروں‌ کے نتائج جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں چھٹی خانہ ومردم شماری 2017 میں کئی گئی تھی تاہم اس کے نتائج پر سندھ بالخصوص کراچی میں آبادی کے معاملے پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں