15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

فواد چوہدری نے آفتاب سلطان کے استعفیٰ دینے کی اہم وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کا خیرمقدم کیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن 22 افسران کو پنجاب میں مداخلت کیلئے لگایا گیا وہ خود کو اس نظام سےعلیحدہ کریں، یہ ملک اوربیوروکریسی دونوں کےمفادمیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کےاستعفےمیں بڑاپیغام ہے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی توثیق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، مجرموں نے سازش سے اقتدارملتےہی سب سےپہلےنیب کوتباہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے 1100ارب کی چوری بچانےکیلئےنیب قانون میں شرمناک ترامیم کیں، ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کے بجائے آئین وقانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اورعوام کو آگے بڑھنا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں