ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

موٹاپا اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے والا آٹا تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے ایسا انجینئرڈ آٹا تیار کرلیا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو معمول پر رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے یہ آٹا بطور خاص چنوں، لوبیا اور دیگر اقسام کی دالوں سے اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ آٹے کی خاصیت برقرار رکھتا ہے۔ اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ موٹاپے کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے اور اندھا دھند بسیار خوری کو روکتاہے۔

یہ آٹا کنگز کالج لندن کے بایو ٹیکنالوجسٹ پیٹرایلِس نے تیار کیا ہے جن کی نگرانی میں دیگر ماہرین نے کام کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس آٹے میں فائبر(ریشے) کی غیرمعمولی مقدارشامل ہے جو ہرلحاظ سے صحت کے لیے مفید ہے۔

- Advertisement -

اس مرکب کو معمول کے آٹے کی شکل دینے کے لیے اناج پیسنے کے عمل کو خاص طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ اس آٹے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا کھاتے ہی فوری طور پر پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور یوں بسیار خوری کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو موٹاپے کی بڑی وجہ گردانی جاتی ہے۔

یہ آٹا مختلف درجات میں تیار کرنے کے بعد اس کا تجربہ بھی کیا گیا۔ ماہرین نے اس نئے آٹے کی صفر فیصد، 30 فیصد اور 60 فیصد مقدار کو روایتی گندم والے آٹے میں ملایا اور اسے بہت سے

رضاکاروں کو کھلایا۔ کھانے والے تمام شرکا نے کہا کہ وہ تھوڑی خوراک سے سیر ہوئے ہیں اور ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار بھی کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ورزش کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

مفید اجزا پر مشتمل یہ آٹا صرف ذیابیطس ہی نہیں بلکہ دل کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس سبزیجاتی آٹے کو عام آٹے میں ملا کر بہت سے طبی اور غذائی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں