اشتہار

ورزش کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی صحت کے لیے ورزش ضروری ہے لیکن یہ کس وقت کرنی چاہیے صبح زیادہ مفید ہے یا شام میں اس کا زیادہ فائدہ ہے؟

انسانی صحت کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کو تندرست وتوانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دنیا میں مختلف اقسام کی ورزشیں کی جاتی ہیں اس کے ساتھ ہی اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں کوئی صبح کے وقت ورزش کرتا ہے تو کوئی شام کے وقت اور اسی معاملے پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ ورزش کے لیے کون سا وقت زیادہ مفید ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ماہر غذائیت گرمیا گویال نے کہا ہے کہ ورزش دونوں اوقات میں اپنے اپنے فوائد رکھتی ہے۔ تاہم اہم یہ ہے کہ ورزش تسلسل کے ساتھ کی جائے۔ کس کے لیے کون سے وقت زیادہ مفید ہے اس کا انحصار کسی بھی شخص کی ذاتی ترجیحات پر ہے۔

- Advertisement -

گرمیا گویال نے اس حوالے سے صبح اور شام میں ورزش کے فوائد بھی بتائے جو بھارتی اخبار میں شائع ہوئے۔ آئیے آپ بھی جانیے کہ ورزش کے مختلف اوقات میں کرنے کے فوائد کیا کیا ہیں؟

اگر آپ صبح ورزش کرتے ہیں تو ؟

صبح کی ورزش آپ کو تمام دن متحرک رکھتی ہے کیونکہ یہ تسلسل پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہے مگر ایک خامی ہے کہ صبح ورزش کرنے والے شام کو تھک جاتے ہیں۔

صبح کی ورزش آپ کے موڈ کو سارا دن بہتر رکھتی ہے جس سے آپ کو اپنا کام زیادہ زیادہ تندہی اور توجہ سے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کی زیادتی کا شکار افراد کے لیے بھی صبح کے وقت کی ورزش بے حد مفید ہے کیونکہ شام کے مقابلے میں صبح کی گئی ورزش جسم سے چربی کا زیادہ خاتمہ کرتی ہے۔

آپ چاہتے ہیں کہ رات کے وقت بھرپور نیند لیں تو صبح ورزش کی عادت بنا لیں۔

گریما گویال کے مطابق صبح کے وقت ورزش کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں جیسا کہ آپ بھوک محسوس کرتے ہیں، جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور وارم اپ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ صبح ان کا انرجی لیول کم ہے۔

اگر آپ شام میں ورزش کرتے ہیں تو؟

شام کی ورزش کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے پورے دن کا تناؤ ختم کرتی ہے اور بہتر نیند لاتی ہے۔

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شام کو ورزش کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے پٹھوں کی مضبوطی، لچک اور زیادہ طاقت پیدا ہوتی ہے۔ جسم زیادہ ٹیسٹو سٹیرونز پیدا کرتا ہے جس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں