16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

جیل بھرو تحریک : لاہور کے بعد آج پشاور میں گرفتاریاں دی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں لاہور کے بعد آج پشاورمیں گرفتاریاں دی جائیں گی، سیاسی قائدین و کارکن گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آج سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہورہا ہے۔

ہزاروں کارکنان کی گرفتاریاں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، آج صدر پی ٹی آئی کے پی پرویز خٹک، اسد قیصر ، شاہ فرمان،عاطف خان،اشتیاق ارمڑ سمیت دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے۔

- Advertisement -

اسدقیصر کارکنان کی بڑی تعداد کیساتھ صوابی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، اسدقیصرصوابی انٹرچینج سےنکلنےوالی گاڑیوں کےقافلےکی قیادت کررہےہیں۔

اسد قیصرہزاروں کارکنان کے ہمراہ پشاورمیں جیل بھروتحریک کاحصہ بنیں گے۔

سابق ایم این اے فضل محمدخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں دینےجلوس کی شکل میں پشاور جائیں گے، گرفتاریاں دینے کیلئے7100 کارکنان نےرجسٹریشن کروائی ہے۔

اسد قیصر نے جیل بھرو تحریک پرخصوصی پیغام میں کہا کہ لاہور سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ، قائدین اور کارکنان کوگرفتاری دینےپرخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

پشاور میں جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن ہوگا ، میں اور دیگر قائدین کل اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے ، جیل بھرو تحریک قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرنےکی ضمانت ہے، امید ہےقوم جیل بھرو تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں