اشتہار

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اورعباد فاروق کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اورعباد فاروق کیخلاف درج کرلیا گیا ، جس میں جلاؤ،گھیراؤاور بلوےکی دفعات شامل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی اور عباد فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سول لائنزمیں سب انسپکٹر افضل ورک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور بلوہ کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ زبیرنیازی نے ساتھیوں کے ہمراہ خود جا کر پولیس موبائل میں بیٹھے اور مال روڈ پر میاں عباد فاروق نےسترسے اسی افراد کے ساتھ مل کر پولیس وین پر حملہ کردیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نےپولیس موبائل کی فرنٹ اسکرین توڑ دی اور باوردی ڈرائیور اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد ملزمان زبیر نیازی سمیت بلوہ کرکے فرار ہوگئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں