کراچی: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں میزبان فہد مصطفیٰ مصطفیٰ کے مختلف سوالات کے جوابات دے دیے۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سے میزبان فہد مصطفیٰ نے سوال کیا کہ ’ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کارکردگی کے علاوہ کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، دوستیوں، خوشامد یا پھر پرچی کی؟
فواد عالم نے کہا کہ ’اللہ کی مرضی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘ فہد مصطفیٰ نے اس پر کہا کہ ’یہ جواب آپشن میں نہیں ہے۔‘
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ’یہ تینوں چیزیں میرے ساتھ ہوچکی ہیں، پرچی، خوشامد اور کارکردگی بھی ہوئی ہے۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ ٹی ٹوینٹی کیوں نہیں کھیلتے؟
فواد عالم نے کہا کہ کوئی کھلاڑی اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جو آپ اپنی طرف سے نظریہ بنالیتے ہیں پھر کیا کہا جاسکتا ہے، کھلاڑی خود نہیں کہہ سکتا ہے کہ مجھے یہ فارمیٹ کھلائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹر وہی ہوتا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے جس فارمیٹ میں کھلائیں گے وہ کھیلوں گا، میں ٹی 20 میں کبھی کارکردگی کی وجہ سے باہر نہیں ہوا باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔