لاہور : تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں وفاقی حکومت ملوث ہے، راناثنااللہ چاہتا ہے عمران خان کو قتل کردے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی کے ثبوتوں میں خرد برد کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان پر حملے کی رپورٹ ہائی کورٹ کے پاس موجود ہے
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں حملے میں موجودہ حکومت ملوث ہیں، وفاقی حکومت نے ایک نئی جے آئی ٹی بنائی جس پر ہمیں اعتراض ہیں، صوبائی حکومت نے جب جے آئی ٹی بنائی تو وفاق نے کیوں مداخلت کی ؟
سابق صوبائی وزیر نے بتایا کہ کل دوبارہ نئی جے آئی ٹی سامنے آگئی، انہوں نے کہا پرانے آرڈر کو ختم کرکےنیا آرڈر جاری کررہےہیں، جنہوں نے ثبوتوں کو خراب کیا ان کے سامنے موجودہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش درست نہیں کی گئی، کیس کی درست تفتیش نہ ہونے میں موجودہ حکومت ملوث ہیں، رپورٹ کو خراب کرنےکیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹرجنرل نے الزام لگایاانہوں نے ثبوت خراب کرنےکی کوشش کی،عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہورہی۔
یاسمین راشد نے الزام لگایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں وفاقی حکومت ملوث ہے، موجودہ حکومت عمران خان کے خلاف سازش کررہی ہیں، ڈی پی او گجرات اس سارے معاملے میں ملوث ہے۔
ان کا مزید کہا تھا کہ عمران خان کی ساری رپورٹیں خراب کی جارہی ہے اور راناثنااللہ کی کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پیر کو اس معاملے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے اور عوام کے سامنے سارے معاملے کو سامنے رکھیں گے۔
مریم نواز کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیاتھا جو تاریخ کا حصہ ہیں، مریم نواز دوبارہ عدالتوں پر تنقیدکررہی ہیں، جس سے ظاہر ہے موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن جب بھی الیکشن ہونگے عمران خان جیت جائیں گے۔
آڈیو لیکس کے معاملے پر یاسمین راشد نے بتایا کہ آڈیو لیکس پر پٹیشن دائر کردی ہے، عدالت کی ہدایت پر آڈیو عدالت کو بھجوادیں گے، میں آڈیو لیک کرنے والوں تک پہنچوں گی۔