20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم میں پھوٹ؟ ایک اتحادی جماعت کا آئندہ الیکشن الگ انتخابی نشان پر لڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور ایک اتحادی جماعت نے آئندہ الیکشن علیحدہ انتخابی نشان پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت جمعیت اہلحدیث نے ن لیگ کے انتخابی نشان پر آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگلے الیکشن میں علیحدہ انتخابی نشان پر حصہ لیا جائے گا۔

ترجمان جمعیت اہلحدیث کاشف رندھاوا نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن ن لیگ کے نشان پر نہیں لڑیں گے اور جہاں ہمارے امیدوار ہوں گے وہاں ن لیگ کو اپنے امیدوار کو دستبردار کرانا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق 30 سال سے ہم ن لیگ کے انتخابی نشان کو سپورٹ کرتے رہے، لیکن اب ن لیگ کے رویے سے ہمارے ورکرز نالاں ہوچکے ہیں اسی لیے علیحدہ نشان سے آئندہ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ نے مقابلے میں امیدوار دستبردار نہ کیے تو ہم فیصلے پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں حکومت لینےکے حق میں نہیں تھیں۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کو ٹرم پوری کرنے دیں لیکن حکومت میں آنے کا فیصلہ شہباز شریف اور زرداری کا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں