16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عمران ریاض خان کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایس ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا۔

عمران ریاض خان قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے کیلیے ساتھیوں کے ہمراہ آئے۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران انہوں نے شہید ارشد شریف کی تصویر والا ماسک لگا رکھا تھا جس پر پولیس نے انہیں روک دیا اور الجھنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

وہ پولیس کے روکنے کے باعث اسٹیڈیم میں داخل نہ ہو سکے اور میچ دیکھے بغیر ساتھیوں سمیت اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔

عمران ریاض خان نے ارشد شریف کے ماسک والی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس تصویر سے بھی ڈر گئے بزدل۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں