کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشنا شاہ اور حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے کئی چمکتے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے لال رنگ کا دیدہ زیب جوڑا پہنا ہوا ہے اور وہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں،تاہم گزشتہ رات اداکارہ نے انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ نے گولڈن رنگ کی فراک جبکہ حمزہ امین نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کا انتخاب کیا۔
اس پرمسرت موقع پر اشنا شاہ کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر حمزہ امین ایتھلیٹ ہیں اور گالف کے کھیل سے وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ اشنا شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں عائشہ کا کردار نبھایا ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، فیروز خان، اسرا غزل، دانیہ انور، جینیس ٹیسا، صبا فیصل، ودیگر بھی شامل تھے۔