اشتہار

اٹلی کشتی حادثہ : وزیراعظم شہباز شریف کی حقائق جلد از جلد پتہ لگانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دفترخارجہ کو اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق حقائق جلد از جلد پتہ لگانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے کے حوالے سے کہا کہ کشتی حادثے میں دو درجن سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی خبریں تشویشناک ہیں، دفترخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد حقائق کا پتہ لگایا جائے۔

- Advertisement -

اس سے قبل دفتر خارجہ نے ترجمان نے کہا تھا کہ اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی موجودگی پر نظر ہے، روم میں پاکستانی سفارت خانہ اطالوی حکام سے حقائق جاننے کے لیے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اطالوی ساحل کے قریب کشتی پر سوار تارکین میں پاکستانی بھی تھے، کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مبینہ طور پر کشتی پر 40 پاکستانی سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں