اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : عمران خان کا بینکنگ عدالت میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ عدالت میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بینکنگ عدالت اسلام آباد میں تحریری بیان جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کے تحریری بیان کی کاپی اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کل عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

- Advertisement -

جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو پی ڈی ایم جماعتوں نے حکومت سے نکالا ،حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں کیخلاف بے بنیادمقدمات کررہی ہے اور اداروں کو پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف صرف اسلام آباد میں 17ایف آئی آرز درج ہوئیں،حکومت نے مقدمات کیساتھ رہنماؤں ،کارکنوں پر جسمانی تشدد بھی کیا، جواب

عمران خان نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف پر اپنے سپورٹرز سے فنڈز لینے پر مقدمہ درج کیا گیا ،حیرت انگیز طور پر صرف عمران خان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے جبکہ ابھی غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل زیرسماعت ہے ، ایف آئی اے کا الزام بے بنیاد اور سیاسی انتقام کے لیے ہے ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف جانبدار ہو چکا جو اسکے عمل سے ظاہر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کاحکم ہےتمام جماعتوں کے فنڈزکیسزکی اکٹھی سماعت کی جائے، الیکشن کمیشن نے صرف تحریک انصاف کیس کا فیصلہ سنایا اور کارروائی کی۔

جواب میں مزید کہا ہے کہ جتنے فنڈز آئےبینکنگ چینل سے آئےاور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا ،پی ٹی آئی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت آج تک سامنے نہ آ سکا ، پی ٹی آئی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ سیاسی محرکات کی بناپر درج کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں