جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نہار منہ چائے پینا صحت کے لئے کیسا؟ جانئے اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بیشتر افراد کو بستر سے اٹھنے سے پہلے ہی ایک کپ چائے پینے کی عادت ہوتی ہے، اب ماہرین صحت نے اس معاملے پر خبردار کردیا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق نہار منہ چائے پینا خود کو خطرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے، چائے کے بیشتر فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا انحصار اس کے استعمال کے وقت پر ہوتا ہے۔

یہاں نہار منہ چائے پینے کے کچھ مضر اثرات بیان کیے جارہے ہیں امید ہے آپ اس تحریر کو غور سے پڑھیں گے۔

- Advertisement -

ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ

خالی پیٹ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ چائے کے ساتھ کچھ نہ کھائیں تو آپ ڈی ہائیڈریٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، کیونکہ رات بھر سونے سے انسانی جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔

تیزابیت پیدا کرنا

خالی پیٹ چائے پینے سے انسانی جسم کے سیالوں میں تیزاب ، اساس اور الکلائن کا توازن متاثر ہوجاتا ہے جو کہ تیزابیت کا باعث بنتا ہےاس کے علاوہ ایسڈ ریفلکس کے باعث سینے میں جلن ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ادارہ صحت کے نئے سربراہ کی تعیناتی تاحال نہ ہو سکی

طبی ماہرین کے نزدیک ہارٹ برن، ایسیڈیٹی تمام چائے کے ردعمل کی وجہ سے ہوتی ہے کیونکہ خالی پیٹ چائے پینے سے جسم دیگر غذائی اجزاؤں کو صحیح طریقوں سے جذب کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

پیٹ پھولنا

چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی اہم وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔ چائے میں شامل دودھ بدہضمی پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ پھولنا، قبض اور بد ہضمی کی دشواریاں پیدا ہوتی ہیں۔

دانتوں کی خرابی

نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکٹریا‘کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے،اس لیے چائے کو ناشتے کے بعد ہی اپنی غذا میں شامل کرنا بہتر فیصلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں